یہ گلیوں کے آوارہ بےکار کُتے
کہ بخشا گیا جن کو ذوقِ گدائی
زمانے کی پھٹکار سرمایہ اُن کا
جہاں بھر کی دھتکار ، ان کی کمائی
نہ آرام شب کو، نہ راحت سویرے
غلاظت میں گھر، نالیوں میں بسیرے
جو بِگڑیں تو اک دوسرے سے لڑا دو
ذرا ایک روٹی کا ٹکڑا دکھا دو
یہ ہر ایک کی ٹھوکریں کھانے والے
یہ فاقوں سے اکتا کے مر جانے والے
یہ مظلوم مخلوق گر سر اٹھائے
تو انسان سب سرکشی بھول جائے
یہ چاہیں تو دنیا کو اپنا بنا لیں
یہ آقاؤں کی ہڈیاں تک چبا لیں
کوئی ان کو احساسِ ذلت دلا دے
کوئی ان کی سوئی ہوئی دم ہلا دے
۔۔۔ فیض احمد فیض ۔۔۔
آج کل کے حالات اور لوگوں پہ کچھ ٹھیک ٹھیک نہیں بیٹھتی یہ نظم ؟؟






zios said
cla$$ic jOUrnEy said
true
Sanix said
Unfortunately, yah awara bekaar kuttay kabhi sheir nahin bun saktay .. agar inn main itni aqal hoti to yah kam az kam apni gali kay sheir hotay …. And same goes to the Pk people.
cla$$ic jOUrnEy, that’s actually a very good blog. I’ve been looking for this kinda thingy for ages
.
a s m a said
Thanks sanix for appreciating … I guess I had it abandoned for ages now
Rizwan said
مزید کتنی ذلت و رسوائی چاہیے احساسِ خودی جگانے کے لیے؟
a s m a said
یہی تو المیہ ہے ۔۔۔