Archive for October, 2007
October 26, 2007 at 1:10 am
· Filed under ادب, شفیق الرحمٰن, مزاح ·Tagged Humor, Humorist, Literature, Mazeed-Himaqatein, Pakistani-writer, Shafeeq-ur-Rahman, Urdu, Urdu-humor, Urdu-Literature
حکماء کا اصرار ہے کہ اپنے آپ کو پہچانو لیکن تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اپنے آپ کو مت پہچانو، ورنہ سخت مایوسی ہوگی۔
ایمرسن صاحب فرماتے ہیں انسان جو کچھ سوچتا ہے وہی بنتا ہے۔ کچھ بننا کس قدر آسان ہے، کچھ سوچنا شروع کردو اور بن جاؤ۔
اگر نہ بن سکو تو ایمرسن صاحب سے پوچھو۔
۔۔ شفیق الرحمٰن کی کتاب مزید حماقتیں سے ایک اقتباس ۔۔
Permalink
October 5, 2007 at 10:28 am
· Filed under شاعری, فیض احمد فیض ·Tagged , Faiz, Poetry, Urdu
ھمتِ التجا نہیں باقی
ضبط کا حوصلہ نہیں باقی
اک تری دید چھن گئ مجھ سے
ورنہ دنیا میں کیا نہیں باقی
اپنے مشقِ ستم سے ہاتھ نہ کھیںچ
میں نہیں یا وفا نہیں باقی
ترے چشمِ عالم نواز کی خیر
دل میں کوئئ گلہ نہیں باقی
ہو چکا ختم عہدِ ہجر و وصال
زندگی میں مزا نہیں باقی
Permalink
October 5, 2007 at 10:24 am
· Filed under شاعری, محسن نظامی ·Tagged Mohsin-Nizami, Poetry, Shayiri, Urdu
زندگی کی راہوں میں
بار ہا یہ دیکھا ہے
صرف سُن نہیں رکھا
خود بھی آزمایا ہے
جو بھی پڑھتے آئے ہیں
اسکو ٹھیک پایا ہے
اسطرح کی باتوں میں
منزلوں سے پہلے ہی
ساتھ چھوٹ جاتے ہیں
لوگ روٹھ جاتے ہیں
یہ تمہیں بتا دوں میں
چاہتوں کے رشتوں میں
پھر گرہ نہیں لگتی
لگ بھی جائے تو اُس میں
وہ کشش نہیں رہتی
ایک پھیکا پھیکا سا رابطہ تو رہتا ہے
تازگی نہیں رہتی
۔۔۔ روح کے تعلق میں
زندگی نہیں رہتی ۔۔۔
بات پھر نہیں بنتی
لاکھ بار مل کر بھی
دل کبھی نہیں ملتے!
ذہن کے جھروکوں میں
سوچ کے دریچوں میں
تتلیوں کے رنگوں میں
پھول پھر نہیں کھلتے!
اس لئیے میں کہتا ہوں
اس طرح کی باتوں میں
احتیاط کرتے ہیں
اسطرح کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں!
(محسن نظامی)
Permalink