غزل

تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں ، ایسے تو حالات نہیں
ایک ذرا سا دل ٹوٹا ھے ، اور تو کوئی بات نہیں

کس کو خبر تھی سانولے بادل ِبن برسے اڑ جاتے ھیں
ساون آیا لیکن اپنی قسمت میں برسات نہیں

ٹوٹ گیا جب دل تو پھر یہ سانس کا نغمہ کیا معنی
گونج رھی ھے کیوں شہنائی جب کوئی بارات نہیں

غم کے اندھیارے میں تجھ کو اپنا ساتھی کیوں سمجھوں
ُتو پر ُتو ھے، میرا تو سایا بھی میرے ساتھ نہیں

مانا جیون میں عورت اک بار محبت کرتی ھے
لیکن مجھ کو یہ تو بتا دے کیا تو عورت ذات نہیں

ختم ھوا میرا افسانہ ، اب یہ آنسو پونچھ بھی لو
جس میں کوئی تارا چمکے آج کی رات وہ رات نہیں

میرے غمگیں ھونے پر احباب ھیں یوں حیراں قتیل
جیسے میں پتھر ھوں ، میرے سینے میں جذبات نہیں

قتیل شفائی

Advertisements

11 تبصرے »

  1. Asma Mirza said

    حق ہا ۔۔۔! صحیح!

  2. :o…..

    allah aap ko sabr-e-jameel ata farmaye and karachi ki light do char dino kay liye ghaib ho jaye…

    aaameeeen.

  3. asma read the comment on the previous post for hte link of urdu fonts.

  4. Shirazi said

    Acchi he, purani yadeen taza karti he yeh ghazal.

  5. Faraz said

    asma ko apna likhney ka shauq hota hey…. she doesnt read others comments…

  6. mein kahoon aur wo na sunain
    ab aisay bhi haalaat nahi.

    deedee meri post per slabs rakh ker dafan ker daiti hoo. phir log fatiha perhatay hain :p.

  7. faraz didja get the fonts?

  8. Asma Mirza said

    حارث میں نے تبصرہ پڑھ لیا تھا لیکن فونٹس کا لنک اپ ڈیٹ نہ کر سکی، ابھی ہو جاتے ہیں، صبر کا پھل کبھی میٹھا بھی نکل آتا ہے۔

  9. T M said

    nice nice

  10. my peek a boo comments are working, i am now putting cookies there.

  11. علی فراز said

    ہم بھی اردو ٹائپ کر سکتے ہیں۔ پر اسماء یہ ٹھیک نہیں۔۔، آپ ہمارا جواب نہیں دیتیں،،، حارث آپ کو تو میں بعد میں دیکھ لوں گا۔۔۔۔ ھا ھا ھا ھا

RSS feed for comments on this post · TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: