گفتگو کا آرٹ

جو کچھ کہنے کا ارادہ ہو ضرور کہیے۔ دورانِ گفتگو خاموش رہنے کی صرف ایک وجہ ہونی چاہیئے، وہ یہ ہے کہ آپ کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔ رونہ جتنی دیر جی چاہیئے، باتیں کیجیے۔ اگر کسی نے بولنا شروع کر دیا تو موقع ہاتھ سے نکل جائے گا اور کوئی دوسرا آپ کو بور کرنے لگے گا۔

چنانچہ جب بولتے بولتے سانس لینے کو لیئے رکیں تو ہاتھ کے اشارے سے واضح کردیں کے ابھی بات ختم نہیں ہوئی یا قطع کلامی معاف کہہ کر پھر سے شروع کر دیجئے۔ اگر کوئی دوسرا اپنی طویل گفتگو ختم نہیں کر رہا تو بے شک جمائیاں لیجئے، کھانسئیے، بار بار گھڑی دیکھئیے ۔۔۔ “ابھی آیا“ ۔۔۔ کہہ کر باہر چلے جائیے یا وہیں سو جائیے۔

یہ بالکل غلط ہے کہ آپ لگاتار بول کر بحث نہیں جیت سکتے۔ اگر آپ ہار گئے تو مخالف کو آپ کی ذہانت پر شبہ ہو جائے گا۔

البتہ لڑئیے مت، کیونکہ اس سے بحث میں خلل آسکتا ہے۔

کوئی غلطی سر د ہو جائے تو اسے بھی مت مانئیے۔ لوگ ٹوکیں تو تو الٹے سیدھے دلائل بلند آواز میں پیش کر کے انہیں خاموش کرا دیجئے، ورنہ وہ خوامخواہ سر پر چڑھ جائیں گے۔ دورانِ گفتگو لفظ “آپ“ کا استعمال دو یا تین مرتبہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیئے۔ اصل چیز “میں“ ہے۔ اگر آپ نے اپنے متعلق نہ کہا تو دوسرے اپنے متعلق کہنے لگیں گے۔ تعریفی جملوں کے استعمال سے پرہیز کریں، کبھی کسی کی تعریف مت کریں۔ ورنہ سننے والے کو شبہ ہوجائے گا کہ آپ کو اس سے کوئی کام ہے۔ اگر کسی شخص سی کچھ پوچھنا ہو، جسے وہ بار بار چھپا رہا ہو، تو بار بار اسکی بات کو کاٹ کر اسے چڑائیے۔ وکیل بھی اسی طرح مقدمے جیتتے ہیں۔

شفیق الرحمٰن کی“مزید حماقتیں“ سے ایک اقتباس

Advertisements

9 تبصرے »

  1. زبردست انتخاب ! آپ تو واقعی ذہین ہیں۔

  2. ارے آپ کو انتخاب کرنا ہی تھا تو آخر میں ہم وکیلوں کو بدنام کرنے والی سازش میں شریک تو نہ ہوتیں یہ کیا کیا؟؟؟؟
    چلے خیر اب آپ کے اور شفیق الرحمٰن کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کرتے ہیں
    ویسے انتخاب اچھا ہے۔۔۔

  3. This post has been removed by the author.

  4. یہ تو میرے بارے میں ہی پوسٹ کردی آپ نے۔۔۔۔ ایک بات سے میں بالکل اتفاق کروں گا۔۔۔ وہ یہ کہ غلطی کر کے ڈٹ جائیے۔۔

  5. Ali Faraz said

    khuda ka wastey!!! hamari bhi sun lo… asma baig!!!

    listen i have topic for new post… "Kabhi yun bhi tau ho… ”

    think seriouslt about the topic…

  6. Asma Mirza said

    :O

  7. Ali Faraz said

    yeah kia hey asma… ??? i ll never comment on your site again…

  8. Dinky Mind said

    aaj kal waqai yehi ho raha hay 🙂

  9. Ali Faraz said

    dekha…. asma… sab ka ek hi khayal hey…

RSS feed for comments on this post · TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: