عید آئی ہے

عید آئی ہے، بابا کفن بھیج دو
میرا، منی کا
بھیا کا، امی کا
اور پیاری دادی کا، بابا کفن بھیج دو
اب کے کمبل بچھونے نہیں چاہیئے
اپنی منی کو گڑیا نہیں چاہئیے
کوئی خوابوں کی پڑیا نہیں چاہیئے
کوئی پتلون، شرٹ اور گاڑی بھی نہیں
دادی ماں کے لیئے ساڑھی بھی نہیں

عید آئی ہے، بابا کفن بھیج دو
میرا بستہ نہ جانے کہاں کھو گیا
میرے کپڑے نہ جانے کہاں دفن ہیں
ساری چڑیاں نہ جانے کہاں اڑ گئیں
جانے سب آشیانے کہاں دفن ہیں
دادی ماں کے ہاتھوں میں تسبیح تھی
جانے اب اس کے دانے کہاں دفن ہیں
جو میرے پیارے بھیا کی آنکھوں میں تھے
خوشیوں کے خزانے کہاں دفن ہیں
خیر ۔۔۔ اب ڈھونڈوں کیا
کفن بھیج دو
عید آئی ہے، بابا کفن بھیج دو

Advertisements

9 تبصرے »

  1. tsk!!! so depressing and so true. man! u wrote it urself, huh?

  2. اچھي کاوش ہے اور لکھنے والے کے کرب کي جھلک واضح نظر آتي ہے۔

  3. PuRe said

    بہت ہی دل کو چھو جانے والی نظم ہے۔ موقع کی مناسبت سے بہت ہی پر اثر۔۔۔
    بہت خوب

  4. سبق – Lesson
    بیس دن کے بعد ملبے سے کوئی لڑکا ملا
    نیم بے ہوشی میں تھا اور بڑ بڑاتا تھا وہ کچھ
    جب سنا میں نے توآنکھیں ہوگئیں میری بھی نم
    اس کا تھا سبق اس کے لبوں پر آج بھی
    ہوش جب آیا اسے تو ہم سے یہ کہنے لگا
    مس کو بولو شیر علی کو یاد Lesson ہو گیا
    کیا بتائیں ہم ، نئے Lesson ملے ہیں اس کو کیا
    کیا بتائیں ہم ، نئے صدمے لگے ہیں اس کو کیا

    شکریہ: صبیح الدین شعیبی

  5. Ali Faraz said

    asma aap yeah kia tension wali post kartee ho… do as Shafqat did yar… jin sey hosla miley yarr… Himmat miley

  6. PuRe said

    جب تک آپ ان سب کا کرب محسوس نہیں کریں گے، آپ کو ان کے درد کی شدت کا اندازہ بھی نہیں ہو گا، میرے خےال میں اسماء نے کچھ بھی غلط نہیں لکھا، یہ تو اک مؑصوم بچے کی پکار ہے، اگر آپ سن سکیں تو!

  7. Ali Faraz said

    aur jau Shafqat Khan ney likhee woh… woh bhi tau isi rang main hey… par Azm-o-Hosley ki taraf mail ka rahi hey…

  8. Asma said

    Assalam-o-alaykum w.w.!!

    Well, my intentions were not of morals-boosting … i liked the way the poet had narrated the emotions and feelings of a child going through the disastrous part of his life, that’s all… everything is not about morales … emotions and feelings should also be refelected and beautiful piece by bro.shafqat!

  9. Aamanna said

    is it ur own? if yes, very good try eh…..
    veru true , portray in a good manner with a lot of istayaara …..
    keep it up

    ciao–>

RSS feed for comments on this post · TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: