ميرے مولا جواني ميں

ميرے مولا جواني ميں کيوں ہوتي ہيں تقصيريں
کباڑا دل کا کرتي ہيں يہ چلتي پھرتي تصويريں

اليکشن ميں ضمانت تک ہوئي تھي ضبط ميري بھي
اگر چہ خوب وعدے اور کيں کتني ہي تقريريں

سنا ہے جيل خانے سے نکل بھاگا ہے اک ڈاکو
جو ہو ذوق يقيں پيدا تو کٹ جاتي ہيں زنجيريں

ميرےمحبوب کي چھٹي کا دن اتوار ہوتا ہے
ميرے کس کام کے ہفتے ميرے کس کام کي پيريں

تو لنڈے کا پہن کر سوٹ کيوں مجھ سے اکڑتا ہے
اسي ميں رہ دگر نہ پھاڑ کر دوں گا ميں ليريں

جو آئے تيرے دفتر ميں دبا کر دے اسے رگڑا
اسي خفيہ کمائي سے بدل جاتي ہيں تقديريں

ترا بھي ايک دن ڈيفینس ميں بن جائے گا بنگلہ
تجھے بھي مل ہي جائيں گي حسيں خوابوں کي تعبيريں

کلاشنکوف لے کر ہاتھ ميں تو دندناتا پھر
عجائب گھر کي الماري ميں رکھ دے اپني شمشيريں

عمل سے زندگي بنتي ہے جنت بھي جہنم بھي
جناب شيخ کے کام آئيں گے حلوے نہ يہ کھيريں

ضياء الحق قاسمي

Advertisements

5 تبصرے »

  1. کافي عرصے بعد آپ نے مزاحيہ اشعار نقل کۓ ہيں۔ ايک شعر کا اضافہ ہماري طرف سے بھي۔
    درِ محبوب جو کھٹکھٹايا تو اس کا باپ نکل آيا

    تب سے رکتي نہيں يارو اپنے ناک سے نکسيريں

  2. urdudaaN said

    خوب مزاحیہ نظم ھے اور اچھّی تُک بندی ھے۔
    کیا آپ مجھے تقصيريں، کلاشنکوف اور لیریں ان الفاظ کے معنی بتاسکیں گی؟

  3. Asma said

    والسلام،

    تقصیر گناہ یا کوئی غلطی کرنے کو کہتے ہیں، کلاشنکوف کا آہ کو واقعی نہیں پتہ حیرت ہے، لیریں کپڑی کی لمبی پٹیوں کو کہتے ہیں، عموما جب کپڑا بھٹ جائے تو اسکی پٹیوں کو لیریں کہتے ہیں۔

  4. urdudaaN said

    معانی بتانے کیلئے بہت بہت شکریہ۔
    محترمہ، میں کلاشنکوف سے سچ مچ ناواقف ھوں۔ یہاں اردو صرف فلموں میں سننے ملتی ھے یا اردو اخبارات میں پڑھنے (اور اب بلاگوں پر بھی 🙂 )۔
    میرے والد نے کسی زمانے میں افغانوں کو انگریزی بذریعہ فارسی پڑھائی تھی، لیکن پھر انہیں انگریزی سے بے انتہا شغف ھوگیا۔
    مجھے تو یہ بھی علم نہیں کہ یہ اردو لفظ ھے بھی یا نہیں!

  5. urdudaaN said

    تکلیف دینے کیلئے معافی۔

    I just googled it out
    http://kalashnikov.guns.ru/

RSS feed for comments on this post · TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: