خواہش ہو اگر تيری

خواہش ہو اگر تيری کہ ہو کام فٹا فٹ
اے دوست ميری ميز پر رکھ دام فٹا فٹ

دولت بھي عجب چيز ہے اس دور ميں بھيا
محبوب بھي آتا ہے لبِ بام فٹا فٹ

جو يار فرمائش پوری نہيں کرتے
وہ عشق ميں ہو جاتے ہيں ناکام فٹا فٹ

گفتار کے غازي ہو تو بن سکتے ہو ليڈر
تقريروں سے پبلک کو کرو رام فٹا فٹ

کھانے ميں نمک کم ہو کہ ہو مرچ زيادہ
ميں گھر ميں مچا ديتا ہوں کہرام فٹا فٹ

عيد آئي کہ آئي ہے مري شامتِ اعمال
ہر شخص طلب کرتا ہے انعام فٹا فٹ

تنقيد تو کرتے ہو ضياء يہ بھي سمجھ لو
ہو جائو گے تم شہر ميں بدنام فٹا فٹ

ضياء الحق قاسمي

Advertisements

3 تبصرے »

  1. urdudaaN said

    السلامُ علیکم!
    بہت خوب!!

    اِس نظم میں تو بظاہر فٹافٹ استعمال ھوا ھے، لیکن صحیح لفظ فٹافٹ ھے یا پھٹاپھٹ؟

  2. Asma said

    یہ لفظ فٹافٹ ہی ہے ۔۔۔ پاکستان میں عموماً فٹافٹ بولا جاتا ہے جبکہ انڈیا میں پھٹاپھٹ ۔۔۔!

  3. urdudaaN said

    شکریہ محترمہ!
    ھمارے یہاں غیر اردو لوگ آجکل پھول کو فول کہنے لگے ھیں۔ کہیں پھٹاپھٹ کے ساتھ بھی یہی نہ ھُوا ھو۔ 🙂

    میں نے سوچا کہ پہلے تصدیق کرلوں کہ کیا یہ ایک لغوی اصطلاح ھے۔ لیکن آپ کے جواب سے یہ اندازہ ھوا کہ ایسا نہیں ھے۔
    لہٰذا اب میرے خیال میں فٹافٹ/پھٹاپھٹ صرف ایک مستعمل لفظ ھے۔

    یہ لفظ فوراً کی طرف اشارہ کرتا ھے۔ جب کسی غبارہ میں سوئی چبھوئی جائے تو جب وہ پھٹتا ھے تو "پھٹ” سی آواز ھوتی ھے، غالباً یہ اسی سے ماخوذ ھے۔
    اسی لئے فی الحال پھٹاپھٹ ذیادہ مناسب لگ رہا ھے۔

    ولسلام

RSS feed for comments on this post · TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: