ضرب المثل اشعار

محاورہ
عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
۔۔۔۔۔
چل ساتھ کہ حسرت دلِ محروم سے نکلے
عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
(فدوی عظیم آبادی)
==========
محاورہ
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
۔۔۔۔۔
حیات لے کے چلو، کائینات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
(مخدوم محی الدین)
==========
محاورہ
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
۔۔۔۔۔
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔ
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
(امیر مینائی)
==========
محاورہ
غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
۔۔۔۔۔
تھا جو ناخوب بتدریج وہی خوب ہوا
کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
(اقبال)
==========
محاورہ
جو چپ رہے گی زبان خنجر ، لہو پکارے گا آستین کا
۔۔۔۔۔
قریب ہے یارو روزِ محشر چھپے گا کشتوں کا خون کیوں کر
جو چپ رہے گی زبانِ خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
(امیر مینائی)
==========

Advertisements

6 تبصرے »

  1. Khawar said

    شائد كه تيرے دل ميں اتر جائے ميرى بات

    آعندليب مل كے كريں آه زارياں

    خوب گذرے گى جو مل بيٹهيں گے ديوانے دو

    خدا جب حسن ديتا هے نزاكت آ هى جاتى هے ـ

    ذره ان اشعار كو بهى مكمل كر ديں كه يه بهى زبان زد عام هيں

  2. واقعي اہم معلومات ہيں۔ ہم سب کو ملکر اس طرح کے کام کرتے رہنا ہوگا

  3. Khawar said

    انداز بياں گرچه كه ميرا شوخ نهيں
    شائد كه تيرے دل ميں اتر جائے ميرى بات

    آ عندليب مل كے كريں آه زارياں
    ميں هائے دل پكاروں تو هاءے گل پكار

    قيس جنگل ميں اكيلاهے مجهے جانے دو
    خوب گذرے گى جو مل بيٹهيں ديوانے دو

    خدا جب حسن ديتا هے نزاكت آ هى جاتى هے
    قدم گن گن كے اٹهتے هيں كمر بل كها هى جاتى هے

  4. Khawar said

    آخرى شعر جان بوجهـ كر غلط لكها هے اسے صحيع كريں

  5. باذوق said

    خدا جب حسن ديتا هے نزاكت آ هى جاتى هے
    قدم تھم تھم کے رکھتے ہیں، کمر بل کھا ہی جاتی ہے

    آ عندلیب مل کے کریں آہ و زاریاں
    تو پکارے ہائے گل میں چلاؤں ہائے دل

  6. Khawar said

    ناز نازنينوں كو سكهانے سے نهيں آتے
    خدا جب حسن ديتا هے نزاكت آ هى جاتى هے–>

RSS feed for comments on this post · TrackBack URI

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

%d bloggers like this: