خواب مرتے نہیں
خواب دل ہیں نہ آنکھیں
نہ سانسیں کہ جو
ریزہ ریزہ ہوئے تو بکھر جائیں گے
جسم کی موت سے بھی یہ نہ مر جائیں گے
خواب مرتے نہیں
خواب تو روشنی ہیں
نوا ہیں
ہوا ہیں
جو کالے پہاڑوں سے رکتے نہیں
ظلم کے دوزخوں سے پُھکتے نہیں
روشنی اور نوا اور ہوا کے عَلَم
مقتلوں میں پہنچ کر بھی جھکتے نہیں
خواب تو حرف ہیں
خواب تو نور ہیں
خواب تو منصور ہیں
خواب مرتے نہیں
احمد فراز
Advertisements
amty said
very nice
Beneficently said
Somehow i missed the point. Probably lost in translation 🙂 Anyway … nice blog to visit.
cheers, Beneficently.
BholiBhali said
Its a very lovely poem, one of my fav coz I believe Kwaab/Dreams is something that lives within us always and humesha, A life without dreams would be a nightmare… Lovely sharing 🙂
д§mд said
Thanks a lot all of you for your wonderful words 🙂
فیروز said
خواب کے متعلق بعض نکات مبالغہ آرا ہیں
فیروز said
بہرحال بڑی اچھی شاعری ہے
فیروز said
قارئینِ کرام
براہ کرم اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی قیمتی آرا سے نوازئے
فیروز said
زبان ہے یہ رابطہ کی
برصغیر ہندوپاک کی
نام ہے اس کا اردو زبان
گرم چرچا عالم پر اس کا